احتساب قاديانيّت
احتساب قادیانیت کی اس جلد(هشتم) میں فاتح قاديان, مناظر اسلام حضرت مولانا امرتسري رحمه الله كے ردقادیانیت پرمشتمل سترہ رسائل کو جمع کردیا گیا ہے جس میں مرزا غلام احمد قادیانی کی مسیح موعود ونبی خاتم وغیرہ کے باطل عقیدے اوراسکی دیگرہرزہ سرائیوں کا علمی بحث ومناظرہ کی شکل میں مسکت جواب دیا گیا ہے یہ کتاب علمی مناظرہ اور بحث ومباحثہ کے لئے نہایت ہی مفید ہے. احتساب قادیانیت کی اس جلد(نہم ) ميں فاتح قاديان, مناظر اسلام حضرت مولانا امرتسري رحمه الله كے ردقادیانیت پرمشتمل بقیہ سترہ رسائل کو جمع کردیا گیا ہے جس میں مرزا غلام احمدقادیانی کی مسیح موعود اورختم نبوت کےباطل عقیدےاوردیگرہرزہ سرائیوں کا علمی بحث ومناظرہ کی شکل میں مسکت جواب دیا گیا ہے, یہ کتاب باطل افکارونظریات سے بحث ومباحثہ اورعلمی مناظرہ کرنے کے باب میں نہایت ہی مفید ہے.نظر ثانی کرنے والا : عطاء الرحمن ضياء الله
کتب
- حج وعمرہ اور زیارت کی خلاف ورزیاں
تاليف : عبد العزيز بن فهد الاسلمي
ترجمہ کرنے والا : مشتاق احمد كريمي
اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
- دلوں کی اصلاح-
تاليف : خالد بن عبد الله المصلح
نظر ثانی کرنے والا : مشتاق احمد كريمي
اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
- خواتین کے مخصوص مسائلاس كتاب میں مؤلف نے مسلمان خواتین سے متعلق بیشتر مسائل کو کتاب وسنت کے دلائل کی روشنی میں جمع کرنے کی بہترین کاوش کی ہے, یہ کتاب دس فصول پر مشتمل ہے جن میں اسلام سے پہلے خواتین کی حیثیت, اسلام میں خواتین کا مرتبہ ومقام,خواتین کے متعلق دشمنان اسلام کی سازشیں, خواتین کی ملازمت, خواتین کی جسمانى زینت وآرائشں, پردہ اور شرعی لباس, حیضں ونفاس اور استحاضہ کے مسائل, نماز, جنازہ, روزے اور حج وعمرہ کے متعلق خواتین کے مخصوص مسائل, ازدواجی زندگی کے مسائل, نیز خواتین کى عزت وناموس اور عفت وشرافت کو تحفظ فراہم کرنے والے مسائل واحکام زیر بحث آئے ہیں.
تاليف : صالح بن فوزان الفوزان
ترجمہ کرنے والا : رضاء الله محمد ادريس المباركفوري
اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
- اٹلس فتوحات اسلامیہاٹلس فتوحات اسلامیہ : اپنے موضوع پر ایک اچھوتی کتاب, جس میں پیش کی گئی ہے خلافت صدیقی سے خلافت عثمانیہ کے عروج تک , وسط ایشیا سے مراکش واندلس اور وسط یورپ تک اسلامی فتوحات کی عہد بہ عہد سنہری تاریخ. ساتھ ہی ساتھ کتاب کے اخیر میں مسلم وغیر مسلم شخصیات ومشاہیر کے تعارفی خاکے بھی شامل ہیں. یہ کتاب 150 قدیم وجدید نقشے, تاریخی مقامات کی 300 نایاب تصاویر اور نادر معلومات سے آراستہ ہے.
- تقوية الايمانیہ وہ معرکۃ الآراء کتاب ھے جسے پڑھ کر لاکھوں لوگوں کو شرک وبدعت سے توبہ اور صاف ستھرے اسلام کی طرف پلٹ آنے کی توفیق نصیب ھوئی ھے، بلکہ یوں کہئے کہ اس کتاب نے دنیائے شرک وبدعت میں ڈیڑھ سو سال سے زلزلہ برپا کر رکھا ھے۔
تاليف : شاه اسماعيل شهيد
نظر ثانی کرنے والا : مشتاق احمد كريمي
اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض