اردو - سورہ انشقاق - قرآن کریم

قرآن کریم » اردو » سورہ انشقاق

اختر القاريء


اردو

سورہ انشقاق - آیات کی تعداد 25
إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ ( 1 ) انشقاق - الآية 1
جب آسمان پھٹ جائے گا
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ( 2 ) انشقاق - الآية 2
اور اپنے پروردگار کا فرمان بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہ ہی ہے
وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ ( 3 ) انشقاق - الآية 3
اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی
وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ ( 4 ) انشقاق - الآية 4
جو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر ڈال دے گی اور (بالکل) خالی ہو جائے گی
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ( 5 ) انشقاق - الآية 5
اور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اس کو لازم بھی یہی ہے (تو قیامت قائم ہو جائے گی)
يَا أَيُّهَا الْإِنسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَاقِيهِ ( 6 ) انشقاق - الآية 6
اے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشِش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا
فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ ( 7 ) انشقاق - الآية 7
تو جس کا نامہٴ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا
فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا ( 8 ) انشقاق - الآية 8
اس سے حساب آسان لیا جائے گا
وَيَنقَلِبُ إِلَىٰ أَهْلِهِ مَسْرُورًا ( 9 ) انشقاق - الآية 9
اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا
وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ وَرَاءَ ظَهْرِهِ ( 10 ) انشقاق - الآية 10
اور جس کا نامہٴ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا
فَسَوْفَ يَدْعُو ثُبُورًا ( 11 ) انشقاق - الآية 11
وہ موت کو پکارے گا
وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا ( 12 ) انشقاق - الآية 12
اور وہ دوزخ میں داخل ہو گا
إِنَّهُ كَانَ فِي أَهْلِهِ مَسْرُورًا ( 13 ) انشقاق - الآية 13
یہ اپنے اہل (و عیال) میں مست رہتا تھا
إِنَّهُ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ ( 14 ) انشقاق - الآية 14
اور خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہ جائے گا
بَلَىٰ إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا ( 15 ) انشقاق - الآية 15
ہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا
فَلَا أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ ( 16 ) انشقاق - الآية 16
ہمیں شام کی سرخی کی قسم
وَاللَّيْلِ وَمَا وَسَقَ ( 17 ) انشقاق - الآية 17
اور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کر لیتی ہے ان کی
وَالْقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ ( 18 ) انشقاق - الآية 18
اور چاند کی جب کامل ہو جائے
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍ ( 19 ) انشقاق - الآية 19
کہ تم درجہ بدرجہ (رتبہٴ اعلیٰ پر) چڑھو گے
فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ( 20 ) انشقاق - الآية 20
تو ان لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ ایمان نہیں لاتے
وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنُ لَا يَسْجُدُونَ ۩ ( 21 ) انشقاق - الآية 21
اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے
بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا يُكَذِّبُونَ ( 22 ) انشقاق - الآية 22
بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں
وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ ( 23 ) انشقاق - الآية 23
اور خدا ان باتوں کو جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں خوب جانتا ہے
فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ ( 24 ) انشقاق - الآية 24
تو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو
إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ ( 25 ) انشقاق - الآية 25
ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے بےانتہا اجر ہے

کتب

  • توحید سب سے پہلے اے داعیان اسلام!يہ انتہائی عظیم اورنفع بخش رسالہ ہے جو ایک سوال کا جواب ہے جسے محدث عصر شیخ محمد ناصرالدین البانی رحمہ اللہ نے دیا ہے اور وہ سوال مجمل طور پر مندرجہ ذیل ہے: وہ کیا طریقہ کار ہے جو مسلمانوں کو عروج کی جانب لے جائے اور وہ کیا راستہ ہے کہ جسے اختیارکرنے پراللہ تعالى انہیں زمین پر غلبہ عطا کرے گا اور دیگر امتوں کے درمیان جوانکا شایان شان مقام ہے اس پر فائز کرے گا؟ پس علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس سوال کا نہایت ہی مفصل اور واضح جواب ارشاد فرمایا جسکی افادیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے نہایت ہی مفید مضمون ہے ضرور مطالعہ کریں.

    تاليف : محمد ناصر الدين الألباني

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/289537

    التحميل :توحید سب سے پہلے اے داعیان اسلام!

  • خطاؤں کا آئنہقارئین کرام! شریعت کے بہت سارے امورایسے ہیں جنکی کثرت سے لوگ خلاف ورزی کرتے ہیں اور انکے شرعی حکموں سے ناواقف ہوتے ہیں کتاب مذکورمیں انہیں امورسے خبردار کیا گیاہے، نہایت ہی عمدہ کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.

    تاليف : صالح بن عبد العزيز آل الشيخ

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/354542

    التحميل :خطاؤں کا آئنہ

  • دين اسلام کی محاسن-

    تاليف : عبد العزيز بن محمد السلمان

    اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/175733

    التحميل :دين اسلام کی محاسن

  • شریعت کے مقررکردہ فطری حقوقشریعت اسلامى کی بے شمار خوبیوں میں سے ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اسمیں عدل وانصاف کا خاص خیال رکھا گیا ہے’اورعدل کا تقاضا یہ ہے کہ ہرصاحب حق کو اسکا حق دیا جائے اورہر صاحب منزلت کو اسکا مقام عطا کیا جائے.زير مطالعہ کتاب میں شیخ محمد بن صالح العثیمین -رحمہ اللہ- نے چند ایسے حقوق ذکر کئے ہیں جو تقاضائے فطرت کے موافق اور کتاب وسنت سے ثابت ہیں ’ جنکا جاننا اور اسکے مطابق عمل کرنا انسان کیلئے انتہائی ضروری ہے’اور وہ حقوق مندرجہ ذیل ہیں:1 -اللہ تعالى کے حقوق 2- نبى کریم صلى اللہ علیہ وسلم کے حقوق 3- والدین کے حقوق 4-اولاد کے حقوق 5- رشتہ داروں کے حقوق 6- میاں بیوى کے حقوق 7- حکام اور رعایا کے حقوق 8-پڑوسیوں کے حقوق 9- عام مسلمانوں کے حقوق 10- غیر مسلموں کے حقوق.

    تاليف : محمد بن صالح العثيمين

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی - محمد اقبال عبد العزیز

    ترجمہ کرنے والا : ابو المکرم عبد الجلیل

    اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات سلطانہ رياض

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/374245

    التحميل :شریعت کے مقررکردہ فطری حقوق

  • ديوبنديت - تعريف وعقائدکیا دیوبندیت کے عقائد وافکار سلف صالحین کے منہج کے مطابق ہیں؟ ان سب کے بارے میں تفصیلی وتحقیقی جانکاری حاصل کریں کتاب مذکورمیں. نہایت ہی مفید وجامع مانع کتاب ہے ضرورمطالعہ کریں.

    تاليف : سيد طالب الرحمن

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/208206

    التحميل :ديوبنديت - تعريف وعقائد